کراچی بدل گیا ہے لیکن

Home Forums Siasi Discussion کراچی بدل گیا ہے لیکن کراچی بدل گیا ہے لیکن

#11
shami11
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 499
  • Posts: 3692
  • Total Posts: 4191
  • Join Date:
    12 Oct, 2016
  • Location: Pakistan

Re: کراچی بدل گیا ہے لیکن


شاہد آفریدی ، ایک سال پہلے سے ہی ملیر کینٹ سے شفٹ ہو چکا ہے




سلیم صافی نے اس کالم میں اپنے میزبانوں کی پر تکلف میزبانی کا کفارہ ادا کیا ہے کراچی کی نبض پر ہاتھ رکھنے کے لئے جن لوگوں سے ملاقات کا اس نے تذکرہ کیا ہے بہتر ہوتا کسی دن شہر کی گلی کوچوں میں بھی نکل جاتا تو اور عام لوگوں سے بھی کھل کر گفتگو کر تا تو نمک ہلالی کے ساتھ ساتھ حقائق کی ایک تہ بھی اس کو نظر آجاتی وہ لوگوں کو بتا رہا ہے کہ کراچی والے پشتوں ہونے کے باوجود شاہد آفریدی کے ساتھ تصویریں کھنچوارہے تھے یا کامران اکمل کی حمایت کررہے تھے حقیقت کیا ہے؟ شاہد آفریدی کی فیملی طویل عرصہ سے فیڈرل بی ایریا میں رہائش پزیر تھی اس کی رہائش نائن زیرو سے محض چند منٹوں کی ڈرائیو پر تھی فیڈرل بی ایریا ہمیشہ سے متحدہ کا گڑھ رہا ہے شاہد آفریدی کو کراچی والے کراچی کا بیٹا ہی سمجھتے ہیں اور اس سے پیار کرتے ہیں اب اگر وہ ملیر کینٹ میں متمول اور ایلیٹ گروپ میں منتقل ہوگیا ہے تو اس سے لوگوں کا پیار ختم نہیں ہوا ہے اس کو لوگ ہمیشہ ایسے ہی عزت دیتے ہیں کامران اکمل کو بھی لوگ اسکے کھیل کی وجہ سے پسند یا نہ پسند کرتے ہیں یہی جذبات اور رویہ انکا دیگر لوگوں کے لئے بھی ہے اس میں کچھ انہونا نہیں تھا یہ جن سرکاری ملازموں کا نام لےرہا ہے جو اس کو حیران کرنے والے حقائق بتا رہے ہیں ایسے بونے ہزاروں اے اور چلے گئے یہ بھی چلے جاییں گے اور یہ حیران ہی ہوتا رہے گا اس کے اس تجزیہ سے میں سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ کراچی سے ایک نہایت انتہا پسند اور متشدد تحریک اٹھنے کا خدشہ رہے گا کیوں کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ آپ اتنی بڑی آبادی کو سیاسی معاشی تعلیمی اور انتظامی معاملات سے الگ کردیں اور ان کوعارضی امن کی رےوڑھیان دے کر بہلانے کی کوشش کرتے رہیں اور توقع رکھیں یہ کھیل طویل عرصہ تک جاری رہے گا


Navigation