خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ، خدا ، مذہب، مکالمہ،

#153
Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 18
  • Posts: 694
  • Total Posts: 712
  • Join Date:
    31 May, 2017
  • Location: شمالی امریکہ

Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،





شیراز صاحب، مجھے احساس ہے وقت گزرنے سے گفتگو میں روانی ٹوٹ جاتی ہے مگر ان برقی صفحات پر ہماری کوششیں محفوظ ہیں جن کو ایک مرتبہ پھر رواں کیا جاسکتا ہے پہلے ایک ذرا ریکیپ کرلیں


اس پر میرا استفسار


اس پر آپ کے فرمودات اس پیرا میں آپ نے میرے سوال کا جواب دیدیا کہ خدا نے ہی اپنی موجودگی کا اعلان کیا واسطہ کو تھوڑی دیر کے لئے ایک طرف رکھ دیں. جب مقدمہ حل ہوگیا کہ خدا نے اپنی موجودگی کا اعلان کیا تو آپ کے زیل میں بیان کئے گئے پیرا کی وضاحت کس طرح ہوگی؟


رہا سوال اس بات کا کہ


ہماری توجہ اپنی جگہ پر موجود ہے آپ کے ارشادات میرے تجسس کا سبب بنتے ہیں تو سوال کی جسارت ہورہی ہے میں نے پہلے بھی واضح کیا تھا میرا مطمع طلب علم اور ایک عام بشر کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے قابل اطمینان جواب کے حصول تک محدود ہے


اب آجاییں دوسرے نقطہ کی جانب. آپ کا اوریجنل بیان تھا


جس پر میں نے مزید استفسارات کئے اور کچھ حوالے پیش کئے تو آپ کی زیل میں دی گئی وضاحت آگئی. جس کے بعد میرے ذہن میں کویی نیا سوال پیدا نہیں ہوا



اسطرح کی علمی مشقوں سے میں نے ایک چیز ضرور دریافت کی ہے کہ جس طرح کا کلینیکل تجزیہ آپ نے کیا ہے اور جواباً آپ چاہ رہے ہیں اس کیلئے یہ ذریعہ/میڈیم انتہائی ناقص ہے اور ہاں آپ کو بار بار اپنی نیت کے اخلاص کا یقین دلانے یا وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے بھی آپ کے سوالات سے بہت کچھ سیکھنے کی امید ہے3-4 گھنٹے کا مطالعہ اتنا کچھ انسان کو نہیں سکھا سکتا جتنا کسی کا ایک چھوٹا سے مگر ذہین سوال سکھا سکتا ہے


آپ کے اس کلینیکل تجزیے میں سے جو سوال میں نکال پایا ہوں وہ میں نے نشان زد کیا ہے اس کے علاوہ کچھ نظر انداز ہو گیا ہو تو یاد دہانی کرا دیجیئے گا


اس کے جواب میں مَیں صرف یہی عرض کرونگا کہ یہ خیال کی دو مختلف روؤں (ٹو ڈفرنٹ سٹریمز آف تھاٹ) کا زندگی/انسانی فسوں کاری کے دو مختلف میدانوں (ٹو ڈفرنٹ ڈومینز آف لائف) کا مسئلہ ہے جس کی طرف اشارہ میں نے یہاں اور انہی دو لڑیوں پر اپنی 3-4 اور تبصروں (میں نے ان کے لنکس بھی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وقت کی کمی کے باعث پوری توجہ نہیں دے پایا) میں کیا ہے، خیال کی ایک رو عقلی/شعوری/داخلی ہے اور دوسری الوہی/روحانی/اور خارجی ہے۔ اگر اس وضاحت کے باوجود کوئی اشکال ہے تو آپ اپنا استفسار ذرا وضاحت سے کر سکتے ہیں


:)







  • This reply was modified 6 days, 20 hours ago by  Shiraz.




Navigation