ہم سیکھتے کیسے ہیں؟

Home Forums Science and Technology ہم سیکھتے کیسے ہیں؟ ہم سیکھتے کیسے ہیں؟

#13
blacksheep
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 10
  • Posts: 1039
  • Total Posts: 1049
  • Join Date:
    11 Feb, 2017
  • Location: عالمِ غیب

Re: ہم سیکھتے کیسے ہیں؟

ایک انسانی ذہن کو آپ جتنا ایک مخصوص نظریہ اور عقیدہ کے تحت لائینگے اس کی وسعت و استعداد و کارگردگی و صلاحیت محدود سے محدود ہوتی جائیگی۔ دوسری طرف جتنا آپ ذہن کو مختلف النوع خیالات و افکار کیلئے کھلا رکھینگے اتنی ہی استعداد بڑھتی جائیگی۔

جس طرح کہا جاتا ہے یا سمجھا جاتا ہے کہ سُرخ شراب قلبی صحت کیلئے اچھی ہے اُسی طرح میرا کہنا ہے کہ بے ایمانی کا بادہِ اَحمر ذہنی صحت کیلئے کمال کی تاثیر رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔

پسِ تحریر۔۔۔۔۔۔ اوپر کی سطروں میں بے ایمانی کا لفظ عقائد و نظریات پر ایمان کے حوالے سے استعمال کیا گیا ہے ناکہ ہمارے معاشروں میں رائج بے ایمانی کے معنوں میں۔۔۔۔۔۔

بادہِ اَحمر کی ترکیب فیض صاحب کی مشہور نظم مرے ہمدم مرے دوست سے مستعار لی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

Navigation