ہم سیکھتے کیسے ہیں؟

Home Forums Science and Technology ہم سیکھتے کیسے ہیں؟ ہم سیکھتے کیسے ہیں؟

#9
JMP
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 154
  • Posts: 2977
  • Total Posts: 3131
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: ہم سیکھتے کیسے ہیں؟

محترم شیراز صاحب

عمدہ موضوع چھیڑنے کا شکریہ

میری نظر میں ہمارے سیکھنے کے پیچھے ہر کسی اور چیز کی طرح صرف ایک لفظ کا کمال ہے اور وہ ہے “کیوں”. یہ “کیوں” ہمیں سکھاتا ہے. ہر کسی کا کیوں مختلف ہو سکتا ہے. یہ کیوں ایکیا دو یا متعدد ہو سکتے ہیں

جو عمل سیکھنے میں مدد کرتا ہے وہ ہے اپنی ذات سے سچ بولنے کی ہمت رکھنا

سیکھنا ویسے تو ایک مسلسل عمل ہے مگر کبھی ایک حادثہ، ایک اتفاق، ایک غلطی، ایک لمحہ، ایک واقعہ ، ایک قدم، ایک فیصلہ، ایک یقین، ایک بے یقینی کایا پلٹ سیکھنے کا سبب بن جاتے ہیں .

میں ذاتی طور پر کسی کو بھی کوئی سبق سکھانے کا حمایتی نہیں ہوں. سبق سکھانا میری نظر میں سیکھانے کو منفی رخ پر لے جا سکتا ہے البتہ میں کسی کے سیکھنے کی ذاتی ترغیب کی عزت کرتا ہوں .

جہاں تک سیکھنے کے ذرائع کا تعلق ہے، قدرت اور قدرت کے تمام عناصر سیکھنے میں سب سے مددگار ثابت .اور اسکے بعد اپنے اور اپنے ذہن اور سوچ کے درمیان رشتہ .

ذاتی تجربہ سیکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے . ارد گرد کے حالت اور ماحول بھی سیکھنے کے عمل میں ایک گہرا کردار ادا کرتے ہیں . کتب بھی سیکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں

آپ سب پڑھے لکھے عالم فاضل لوگ یقیناً اور بہت عمدہ عوامل کا اظھار کرسکتے ہیں. میں پڑھا لکھا نہیں ہوں لہٰذا میں بہت کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں . میری نظر میں “کیوں” ہی سیکھنے کا سب کچھ ہے یا تقریباً سب کچھ ہے

  • This reply was modified 5 months ago by  JMP.

Navigation