Mirza Sahib

#527
Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 19
  • Posts: 827
  • Total Posts: 846
  • Join Date:
    31 May, 2017
  • Location: شمالی امریکہ

Re: Mirza Sahib

شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔ آپ کچھ عجیب ہی بات کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اب جو انسان آدم اینڈ مباشرتی فیملی پر ایمان ہی نہیں رکھتا آپ یہ ثقافتی ورثہ اُس کے مَتھے بھی مار رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ اور دیگر اہلِ ایماں ضرور اِس کو تمغہِ فخر کے طور پر پہنیں لیکن آپ یہاں صرف اپنی(اور اپنے گروہ کی) نمائندگی کیجئے۔۔۔۔۔۔ یا پھر کھل کر کہہ دیں کہ یہ غلاظت تھی اور آپ آدم کے بیٹوں کے عمل پر شرمندہ ہیں۔۔۔۔۔۔ اور جہاں تک آدم پر وحی اُترنے کی بات ہے تو مَیں اپنی بات واپس بھی لے سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔ مگر پھر کچھ اور نادر سوال پیدا ہوجائیں گے۔۔۔۔۔۔ کیا سگی بہنوں سے مباشرت کرنا آدم کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا۔۔۔۔۔۔۔ اگر ایسا تھا تو ہر دَم حاضر ہر دَم ناظر، آدم کے خدا کا اس پر کیا ردِ عمل تھا۔۔۔۔۔۔ اور جب آدم کے دماغ میں ایسے مباشرتی خیالات آئے ہی تھے تو کیا اللہ کو پتا نہیں چلا تھا۔۔۔۔۔۔ جبرائیل کو اگلی دستیاب فلائٹ سے بھیجا جاسکتا تھا۔۔۔۔۔۔ سوال تو اور بھی پیدا ہوں گےلیکن وہ پھر بعد میں۔۔۔۔۔۔

مجھے لگتاہے کہ آپ سہل اخلاقیات کے ساتھ ساتھ سہل مطالعہ کے بھی عادی ہوتے جا رہے ہو، صرف اپنے مطلب کی چیزیں ہی نظر آتی ہیں آپ کو اور وہ بھی پوری نہیں، شائد آنکھوں کے ڈاکٹر کے ساتھ ملاقات کا وقت قریب آ رہا ہے

خیر آپ کی سہولت کیلئے پھر سے نقل کئے دیتا ہوں

موسٰیؑ سے پہلے جو کچھ ہوا وہ انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے

بتائیے اس میں مَیں نے کہاں آپکے متھے مارا ہے میں نے پوری انسانیت کے لفظ استعمال کئے ہیں۔ آج لگتا ہے بالکل ہی فارغ ہو۔ ۔ ۔ میرا مطلب فراغت سے ہے

;-)

کیونکہ یہ سارا طُومار ہی آپ نے ایک غلط نکتے پہ اٹھایا ہے تو جب آپ کی بنیاد ہی غلط اٹھی (میرا مطلب اس پوسٹ سے ہے  ;-) ) تو باقی عمارت کے معائنے کی کیا ضرورت ہے

میں اس مکالمے کو بھی دوسرے تھریڈ پر منتقل کر رہا ہوں، جواب اگر کوئی ہوا تو وہاں دیجیئے گا آپ کو اس پوسٹ کی نقل وہاں بھی مل جائے گی

شکریہ

Navigation