خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ، خدا ، مذہب، مکالمہ،

#132
blacksheep
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 10
  • Posts: 1183
  • Total Posts: 1193
  • Join Date:
    11 Feb, 2017
  • Location: عالمِ غیب

Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔

حَد ہے۔۔۔۔۔۔ دو دفعہ پڑھنے کے باوجود۔۔۔۔۔۔

ویسے حیرت ہے ایک سرمایہ دارانہ ذہنیت کا آدمی سوچ وفکر کی مشق کرتے وقت منافع (افادیت/یوٹیلٹی) کو بالکل نظر انداز کر دیتا ہے، میں طبعی طور پر سوشلسٹ (سماجی انصاف) فکر کا آدمی ہوں لیکن میرے لئے وقت اور فکر کی افادیت بہت اہم ہے،

پہلی وجہ میری ذاتی خود غرضی ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے ابھی تک آپ کی تحاریر سے سوچ کے حوالے سے کچھ سیکھنے کو نہیں ملا ہے(البتہ انتہائی خوبصورت اُردو اور انگریزی پڑھنے کو ضرور ملتی ہے)۔۔۔۔۔ پوری سچائی سے کہوں تو آپ کی تحاریر میں سے ایک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جس کو میں نُدرتِ خیال کہوں۔۔۔۔۔ جو میرے لئے سوچ کے نئے دروازے کھولے۔۔۔۔۔۔ آپ نے بے شک یورپ و امیریکہ کی کم از کم دس جامعات کی خاک ضرور چھانی ہوگی لیکن معذرت کے ساتھ مُجھ اَن پڑھ اور کم علم بندے کیلئے آپ کی تحاریر میں کچھ نیا نہیں ہے، ہوسکتا ہے میری کم علمی وجہ ہو۔۔۔۔۔۔

۔

۔

۔

۔

۔

اسلئے اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ “سنجیدہ اور علمی بحث” کے نشہ کا مزہ لینے کیلئےہر موقف کو تج کر آپ کے ہم رکاب ہو جاؤں تو معلوم تو ہو کہ آپ یہ “سنجیدہ اور علمی بحث” کس موضوع پر کرنا چاہتے ہیں؟؟

ایسا بالکل ہوسکتا ہے کہ یہ میرے احساس کا مسئلہ ہو۔۔۔۔۔۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم خود ایک دوسرے کے خلوص، دیانتداری اور سنجیدگی کے جج نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔۔ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ آپ کو یا کسی اور کو میرے رویے سے، میری تحریر سے بہت ساری شکایتیں ہوں گی یا ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ انگریزی زبان کا ایک بہت پرانا لیکن بڑا ہی خوب صورت محاورہ ہے کہ میں اپنا دل اپنی آستین پرپہنتا(لکھتا) ہوں تو جناب میں طنز بھی کرتا ہوں، کچھ عالی مقام فنڈوؤں کی تضحیک بھی کرتا ہوں، یہاں پر اکثر مُرغے بھی لڑاتا ہوں اور خدا پرستوں سے علمی و منطقی بحث سے حتیٰ الامکان پرہیز بھی کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔

اب کیا اپنی تحریر شائع کرنے کے بعد اُس کی شرح بھی شائع کرانی پڑے گی۔۔۔۔۔۔ میں اپنی تحاریر تو، نہ ستائش کی تمنا، نہ صِلے کی پروا پر عمل کرتے ہوئے فی سبیل اللہ شائع کردیتا ہوں لیکن شرح کے معاملے میں شاید ایسا نہ ہوسکے۔۔۔۔۔۔

;-)   :)   ;-)

  • This reply was modified 7 months ago by  blacksheep.

Navigation