Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
#130
ہے اور ہوگا میں بہت فرق ہے جناب، امکان سے یقین تک کا سفر اتنا آسان نہیں، مجھے معلوم ہے آپ بحث کو کس جانب کھینچ کر لے جانا چاہتے ہیں، چلیے آپ کے مبینہ خالق پر تھوڑی سی بات کرلیتے ہیں۔ آپ کے ذہن میں مبینہ خالق کے بارے میں وہی سوال کیوں اٹھتے ہیں جن سے ظاہر ہو کہ وہ کوئی انسانوں کی طرح کی ہستی ہے، غالباً آپ کے شعور سے لے کر لاشعور تک میں بسے مذہبی خدا کی پرچھائی ہر جگہ کارفرما رہتی ہے۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال کیوں نہیں اٹھتا کہ ضروری تو نہیں کہ وہ مبینہ خالق کوئی شخصی چیز ہو، وہ غیر شخصی بھی تو ہوسکتی ہے، وہ انرجی بھی تو ہوسکتی ہے، یا اگر آپ اس کو کوئی شخصی چیز ماننے پر ہی مصر ہیں تو اس کے لئے مذکر کا صیغہ ہی کیوں استعمال کرتے ہیں، وہ کوئی خاتون بھی تو ہوسکتی ہے۔۔۔؟؟

میں نے جب “ہے” پر اصرار کیا تو اسکے لئے دلیل دی، کیا وہ آپ کیلئے قابلِ قبول نہیں ہے؟

ہاں، اپ نے جتنے بھی امکانات گنوائے ہیں وہ یہ سب یا ان میں سے کچھ بھی ہو سکتی ہے

میں نے کبھی نہیں لکھا (اگر آپ کی نطر سے کہیں گزرا ہے تو یہاں نقل کر دیں) کہ وہ کوئی مرئی/طبعی/فیزیکل ہستی ہے بلکہ میں اپ سے متفق ہوں کہ اس کے غیر مرئی ہونے کا امکانات پہت زیادہ ہیں

×
arrow_upward DanishGardi