خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ، خدا ، مذہب، مکالمہ،

#129
Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 19
  • Posts: 827
  • Total Posts: 846
  • Join Date:
    31 May, 2017
  • Location: شمالی امریکہ

Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

نوٹ۔۔۔۔۔ دونوں تھریڈز میں کم و بیش ایک جیسی ہی بات ہورہی ہے سوائے یہ کہ ایک تھریڈ میں مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ پر کافی لے دے ہورہی ہے۔۔۔۔۔ اس وجہ سے کچھ تحاریر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ شیراز صاحب۔۔۔۔۔۔ ایسا بالکل ہوسکتا ہے کہ یہ میرے احساس کا مسئلہ ہو۔۔۔۔۔۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہم خود ایک دوسرے کے خلوص، دیانتداری اور سنجیدگی کے جج نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔۔ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ آپ کو یا کسی اور کو میرے رویے سے، میری تحریر سے بہت ساری شکایتیں ہوں گی یا ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ انگریزی زبان کا ایک بہت پرانا لیکن بڑا ہی خوب صورت محاورہ ہے کہ میں اپنا دل اپنی آستین پرپہنتا(لکھتا) ہوں تو جناب میں طنز بھی کرتا ہوں، کچھ عالی مقام فنڈوؤں کی تضحیک بھی کرتا ہوں، یہاں پر اکثر مُرغے بھی لڑاتا ہوں اور خدا پرستوں سے علمی و منطقی بحث سے حتیٰ الامکان پرہیز بھی کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ غرض جو بھی کرتا ہوں کہہ کر کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ آپ کے ساتھ علمی اور سنجیدہ بحث کرنے سے جو اب تک احتراز کرتا آیا ہوں اُس کی کچھ وجوہات ہیں۔۔۔۔۔۔ پہلی وجہ میری ذاتی خود غرضی ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے ابھی تک آپ کی تحاریر سے سوچ کے حوالے سے کچھ سیکھنے کو نہیں ملا ہے(البتہ انتہائی خوبصورت اُردو اور انگریزی پڑھنے کو ضرور ملتی ہے)۔۔۔۔۔ پوری سچائی سے کہوں تو آپ کی تحاریر میں سے ایک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جس کو میں نُدرتِ خیال کہوں۔۔۔۔۔ جو میرے لئے سوچ کے نئے دروازے کھولے۔۔۔۔۔۔ آپ نے بے شک یورپ و امیریکہ کی کم از کم دس جامعات کی خاک ضرور چھانی ہوگی لیکن معذرت کے ساتھ مُجھ اَن پڑھ اور کم علم بندے کیلئے آپ کی تحاریر میں کچھ نیا نہیں ہے، ہوسکتا ہے میری کم علمی وجہ ہو ۔۔۔۔۔۔ دوسری وجہ میری رائے میں آپ کی جانب سے بحث و مباحثہ میں دیانتداری کی کمی ہے۔۔۔۔۔۔ انگریزی کا ہی ایک محاورہ ہے۔۔۔۔۔ play to the gallery آپ کی تحاریر سے مجھے کئی بار ایسا لگا کہ آپ تماش بینوں(اس فورم کے زائرین) اور تالیوں کیلئے لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ شاید اسی خیال کے زیرِ اثر لکھتے ہیں کہ فورم والے فیصلہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔ آپ نے شاید دو چار دفعہ کچھ ایسا لکھا کہ فورم کے سامنے یہ واضح ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔۔ مگر چندا۔۔۔۔۔ میرے چندا۔۔۔۔۔۔ میری نظر میں یہ ایک انتہائی بچگانہ حرکت ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے اس بات سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتادوسرے لوگ میرے نظریات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔ کوئی میرے نظریات کی تائید کرے یا مخالفت میرے نظریات پر یا مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔۔ اور جہاں تک علمی و سنجیدہ بحث و مباحثہ کی بات ہے تو دنیا کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک یا شاید دنیا کی قدیم ترین ہی جامعہ، ٹیکسلا یونیورسٹی کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ وہاں بحث و مباحثہ ذرا دلچسپ ہوتا تھا کہ وہاں علمی مباحثوں میں صحیح و غلط کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔۔۔۔۔۔ ہار جیت کے فیصلے نہیں ہوتے تھے۔۔۔۔۔۔ نصرت جاوید، جن کی تحاریر سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، نے ایک دفعہ اپنے کالم میں ایک بڑی خوبصورت بات کہی تھی جس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ کسی شخص کو اگر کسی معاملہ کا اچھا تجزیہ کرنا ہو یا اُس کو غیر جانبداری سے دیکھنا ہو تو پہلے اپنے دماغ سے اُس مُلا(خدا) کو نکالناہوگا جو آپ کو صحیح اور غلط بتاتا ہے۔۔۔۔۔ نصر ت صاحب اب پاکستان میں رہ کر جتنا کہہ سکتے تھے انہوں نے کہہ دیا۔۔۔۔۔۔ جو نہیں کہا وہ بھی آپ سمجھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ میری ذاتی رائے میں ایک اچھی علمی بحث کو غیر محدود(اوپن اینڈڈ) ہونا چاہئے۔۔۔۔۔۔ علمی بحث و مباحثہ میں معاملات کو طے نہیں کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔ معاملات کو طے(چاہے عارضی طور پر) کرنا صرف فیصلہ سازی کا تقاضہ ہے جیسا کہ پارلیمنٹ میں کئے جاتے بحث و مباحثے۔۔۔۔۔۔ اور آپ یہ نہ سمجھئے گا کہ یہ ہار جیت کے تصور کے ساتھ بحث کرنا صرف خدا پرستوں کا ہی خاصہ ہے بلکہ یہ صِفت آپ کو بہت سارے ملحدیت یا لاداریت(ایگنوسٹزم) کے حامل افراد میں بھی مل جائیگی۔۔۔۔۔۔ جہاں تک آپ نے ذہنی سڑاند یا انحطاط سے بچنے کی بات کی تو جو باتوفیق لوگ اپنے آپ کو پوری سچائی کے ساتھ ایمان کے کھونٹے سے آزاد کرالیتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ ان لوگوں میں خیالات میں انحطاط آئے گا مگر واللہ اعلم باالصواب۔۔۔۔۔۔ پسِ تحریر۔۔۔۔۔۔ یہ تحریرلکھتے وقت پسِ پردہ نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی، اللہ ہو، چل رہی ہے۔۔۔۔۔۔

اس نشان زد پر سوائے اس کے اور کیا رد عمل دیا جا سکتا ہے

:lol:  راسکل! ۔ ۔ ۔

باقی بحث میں ہار جیت، علی دیانت وبددیانتی کا راگ کافی اونچے سُروں میں چلا چلا کر آپ نے توَا کافی گھِسا دیا ہے اور آپکے تئیں یہ موسیقی میرے لئے ایک اذیت ناک شور میں بدلتی جا رہی ہے اپ اس کو افتادِطبع اور کلام کی فطری خامیوں (کلام کبھی مکمل اور ابلاغ کبھی پورا نہیں ہوتا) کے کھاتے میں ڈال کر آگے کیوں نہیں بڑھ جاتے؟

ان دو نکات کے علاوہ مجھے اپ کے زخیم تبصرے میں کچھ بھی قابلِ جواب نظر نہیں آیا شعوری توجہ کے باوجود، کیونکہ مین نے اتمامِ حجّت کی خاطر دو دفعہ پڑھا اسے، کیونکہ یہ/باقی سب اپ کا ذاتی احساس اور رائے ہے جس کا  مجھے احترام تو ہے لیکن میرے لئے متفق ہونا ممکن نہیں، اسلئے اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ “سنجیدہ اور علمی بحث” کے نشہ کا مزہ لینے کیلئےہر موقف کو تج کر آپ کے ہم رکاب ہو جاؤں تو معلوم تو ہو کہ آپ یہ “سنجیدہ اور علمی بحث” کس موضوع پر کرنا چاہتے ہیں؟؟

ویسے حیرت ہے ایک سرمایہ دارانہ ذہنیت کا آدمی سوچ وفکر کی مشق کرتے وقت منافع (افادیت/یوٹیلٹی) کو بالکل نظر انداز کر دیتا ہے، میں طبعی طور پر سوشلسٹ (سماجی انصاف) فکر کا آدمی ہوں لیکن میرے لئے وقت اور فکر کی افادیت بہت اہم ہے، اس لئے میں جب بھی اس فورم پر آتا ہوں تو بہت سارے اہداف میرے پیشِ نظر ہوتے ہیں

blacksheep

اس پوسٹ پر آپ کی لائک کے بعد میں نے آخری جملے میں لفظ ‘ اہم عناصر’ کو ‘اہداف’ سے بدلا ہے

  • This reply was modified 8 months ago by  Shiraz.

Navigation