خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ، خدا ، مذہب، مکالمہ،

#124
Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 19
  • Posts: 827
  • Total Posts: 846
  • Join Date:
    31 May, 2017
  • Location: شمالی امریکہ

Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

کھوج جاری ہے سے یہی مراد ہے کہ کچھ بھی یقینی نہیں، گمان کچھ بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن ضرور کا لفظ تب تک استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک ہم یقین کی حد تک نہ پہنچ جائیں، ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہوگا، مگر چونکہ ہم اس بارے میں ابھی تک لاعلم ہیں، اس لئے کہانیاں گھڑنے کی بجائے ہمیں اپنی لاعلمی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

جنہوں نے تو پکی پکائی کھانی ہوتی ہے یعنی دوسروں کی فکر کا پھل کھانا ہوتا ہے وہ ٹھنڈ پروگرام کے پیروکار ہو تے ہیں اور کہانیاں گھڑنا تو ایک طرف، کہانیوں کی افادیت کو تسلیم کرنا بھی ان کی کوئی مجبوری نہیں ہوتی، ہاں مگر جن کی زندگی رک جاتی ہے، جن کے دل میں دردمندی اور اخلاص ہوتا ہے، صرف اپنے لئے ہی نہیں، تمام تخلیق کیلئے۔

نشان زد جملے کو چھوڑ کر آپ نے ایک مناسب بات لکھی لیکن اپ کے آخری جملے نے میرے پہلے پیرا کو دعوت دی اور وقت ضائع کیا، معلوم نہیں کب انکھیں پھاڑ دینے والی یہ حقیقت آپ پر طلوع ہو گی کہ میرے اپ کے درمیان ان بچگانہ باتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے

خیر ہم آپ کی اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ

ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہے

اب “ہو گا” اور “ہے” کو وجہ تنازع نہ بنائیے گا کیونکہ تخلیق ہے اور ہم ہر سانس اس کا تجربہ کرتے ہیں

تو پھر کیا خیال ہے خالق نے (زیادہ امکان والی) تخلیق کی کوئی پروگرامنگ کی، اسے کوئی پروگرام دیا، اس کے ساتھ رابطہ رکھنے کا کوئی ذریعہ، کوئی دروازہ کھلا رکھا یا بس تخلیق کر کے ہاتھ دھو کر بیٹھ گیا؟؟

Navigation