Zinda Rood
Participant
Offline
  • Professional
#123
آپ کی کھوج جاری سے کیا یہ مراد لی جا سکتی ہے کہ مادہ اور زندگی خود سے نہیں بنے، کوئی بنانے والا ضرور ہے، لیکن ہمیں اسکی ٹھیک ٹھیک ہئیت معلوم نہیں، لہٰذا ہمیں اس بارے اندازے لگانے سے پرہیز کرنا چاہیے جب تک کوئی ٹھوس (طبعی) عقلی ثبوت نہ مل جائے، دستیاب علم کی بنیاد پر بظاہر یہ ایک سائنسی مقدمہ ہے، کیا آپ اس مقدمے سے متفق ہیں؟؟

کھوج جاری ہے سے یہی مراد ہے کہ کچھ بھی یقینی نہیں، گمان کچھ بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن ضرور کا لفظ تب تک استعمال نہیں کیا جاسکتا جب تک ہم یقین کی حد تک نہ پہنچ جائیں، ہاں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ مادے اور زندگی کو کسی نے تخلیق کیا ہوگا، مگر چونکہ ہم اس بارے میں ابھی تک لاعلم ہیں، اس لئے کہانیاں گھڑنے کی بجائے ہمیں اپنی لاعلمی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ 

×
arrow_upward DanishGardi