خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ، خدا ، مذہب، مکالمہ،

#120
Zinda Rood
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 8
  • Posts: 575
  • Total Posts: 583
  • Join Date:
    3 Apr, 2018
  • Location: NorthPole

Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

جس طرح خود ستائی پر کوئی خراج ادا نہیں کرنا پڑتا، اسی طرح لن ترانی بھی مفت ہے، جتنا مرضی کرتے جائیں، میں طعن و تشنیع میں وقت اور لفظ ضائع نہیں کرونگا، ورنہ اپ کے پہلے پیرا پر بہت ساری گرہیں لگائی جا سکتی تھیں :) :) :) مذہبی خدا کو تو آپ نے صرف نشتر زنی کیلئے رکھا ہوا ہے، اسلئے اس موضوع کو تو فی الحال آپ اٹھا رکھئے۔ یہ فرمائیے کہ مادہ اور زندگی کا کوئی خالق ہے یا نہیں؟ ہے یا نہیں؟ ممکنہ کے گھونگھٹ کے پیچھے نہیں بیٹھنا :bigsmile:

یہ بھی مومنین کا ہی خاصہ ہے کہ جواب سے پہلے ہی شرط رکھ دیتے ہیں کہ فلاں طریقے سے نہیں، فلاں طریقے سے جواب دینا۔۔۔

جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو مادے اور زندگی کی تخلیق کے متعلق انسان کی کھوج جاری ہے، گزرتے وقت اور انسانی جدوجہد کے ساتھ انسانی علم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،لاعلمی کے اندھیرے چھٹتے جارہے ہیں اور ہوسکتا ہے انسان کسی وقت یہ راز بھی جان جائے، مگر فی الحال ہم انسان علم کے اس مقام تک نہیں پہنچے کہ اس سوال کا یقینی جواب دے سکیں۔  انسان کی اسی لاعلمی سے فائدہ اٹھا کر بہت سے شاطر لوگوں کو طرح طرح کی کہانیاں گھڑ کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا موقع ملا ہے ،۔ 

Navigation