خدا ، مذہب، مکالمہ،

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں خدا ، مذہب، مکالمہ، خدا ، مذہب، مکالمہ،

#118
Shiraz
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 19
  • Posts: 827
  • Total Posts: 846
  • Join Date:
    31 May, 2017
  • Location: شمالی امریکہ

Re: خدا ، مذہب، مکالمہ،

میں کسی کو وعظ و نصیحت کرنے کا قائل نہیں، یہ شعبہ تو آپ نے سنبھال رکھا ہے، بہرحال کیا آپ نے مذہب کی “روحانی” حیثیت کو بیچ منجھدار میں ہی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟، اگر ایسا ہے تو صحیح فیصلہ کیا ہے، کیونکہ منطقی بحث میں مذہب کی “روحانی” حیثیت کے حصے بخرے ہوتے دیر نہیں لگتی، صدیوں پرانے لوگوں کا چلایا ہوا چکر ہر کسی کو تو بے وقوف بنانے سے رہا۔ جہاں تک آپ کے خدا والے سوال کا تعلق ہے تو پہلے یہ واضح کردیجیے کہ یہاں خدا سے آپ کی مراد کونسا خدا ہے، مذہبی یا تخلیقِ کائنات کے پیچھے ممکنہ طاقت؟

جس طرح خود ستائی پر کوئی خراج ادا نہیں کرنا پڑتا، اسی طرح لن ترانی بھی مفت ہے، جتنا مرضی کرتے جائیں، میں طعن و تشنیع میں وقت اور لفظ ضائع نہیں کرونگا، ورنہ اپ کے پہلے پیرا پر بہت ساری گرہیں لگائی جا سکتی تھیں

:) :)   :)

مذہبی خدا کو تو آپ نے صرف نشتر زنی کیلئے رکھا ہوا ہے، اسلئے اس موضوع کو تو فی الحال آپ اٹھا رکھئے۔ یہ فرمائیے کہ مادہ اور زندگی کا کوئی خالق ہے یا نہیں؟

ہے یا نہیں؟ ممکنہ کے گھونگھٹ کے پیچھے نہیں بیٹھنا

:bigsmile:

Navigation